بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رینجرز ، سی ٹی دی اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ پر تعینات

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے بعد کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے، احتجاجی وکلاء نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے احتجاجی وکلاء سے کہا کہ آپ گرفتار وکلاء کے نام لکھ کر دیں، ایس پی کو ابھی آرڈر کرتا ہوں، جب تک آپ اپنا موقف ہمارے سامنے نہیں رکھیں گے مسئلہ حل نہیں کرسکتے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار چوہدری حسیب نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ہائیکورٹ کا آج نقصان ہوا ہے یہ میرا نقصان ہے، آپ لوگ اپنے مطالبات لکھ کر دیں میں ان کو حل کراؤں گا۔

چوہدری حسیب نے کہا کہ شور کریں گے تو گلہ نہ کرنا کہ ہمارا صدر ہمارے ساتھ نہیں ہے۔

وکلا نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈی سی حمزہ شفقات کا کام ہے اسے یہاں بلایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.