وزیر ریلوےاعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کے افسران صرف منسٹری کو جوابدہ ہیں۔
وزیر ریلوےاعظم سواتی کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پراپرٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اعظم سواتی نے ہدایت دی کہ جس آدمی کو جہاں بھی لگانا ہے فوری کام مکمل کریں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ جس افسر کی ضرورت نہیں اسے کسی اور ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس کا کام الاٹمنٹ کرنا نہیں ہے ان کا کام صرف ٹرین آپریشن ہے، ڈی ایس کا کام مسافروں کو سہولیات پہنچانا ہے۔
Comments are closed.