بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، پیلے کا ریکارڈ بھی توڑدیا

اٹالین فٹبال لیگ میں یوونٹس نے کیگلیاری کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ برازیلی لیجنڈ پیلے نے ان کا ریکارڈ توڑنے پر رونالڈو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اٹالین سیریز اے میں یوونٹس کیگلیاری کو میچ کے ابتدا میں ہی میں دباؤ میں لے لیا۔

میچ میں یووینٹس کے کرسٹیانو رونالڈو نے 22 منٹ میں تین گول داغ دیے۔

کلب فٹ بال کی تاریخ میں انگلش پریمیئر لیگ، لا لیگا اور اٹالین فٹ بال لیگ سیری اے میں پچاس، پچاس گول کرنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

دوسرے ہاف میں کیگلیاری نے خسارہ کم کیا لیکن میچ 1-3 سے یوونٹس کے نام رہا۔

اس میچ کے بعد رونالڈو کے آفیشل میچز میں گولز کی تعداد 770 ہوگئی جہاں انھوں نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کا 767 گولز کا ریکارڈ توڑدیا۔

پیلے نے سوشل میڈیا میں رونالڈو کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’زندگی سولو فلائٹ ہے، اور آپ کتنا خوبصورت سفر کر رہے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔‘

پیلے نے یہ بھی لکھا کہ ’مجھے آپ کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے، آفیشلز میچز میں میرے گولز کا ریکارڈ توڑنے پر آپ کو مبارکباد۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.