بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس: یورپی یونین کے 3 سفارتکار بیدخل

روس نے یورپی یونین کے 3 سفارتکاروں کو بیدخل کردیا۔ تینوں سفارتکاروں کو الیکسی نوالنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حمایت اور شرکت کرنے پر بیدخل کیا گیا ہے۔

جرمنی، پولینڈ اور سوئیڈن کے سفارتکاروں پر پوٹن مخالف الیکسی نوالنی کی رہائی کے حق میں نکالی گئی ریلیوں میں شرکت کا الزام لگایا گیا ہے۔

روس کے فیصلے پر یورپی یونین کیجانب سے اظہار مذمت کی گئی۔ مغربی ممالک نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی 5 ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تو انہیں ایئرپورٹ سے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.