office hookup secure hookup site hookup Parsippany NJ burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کو آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز و امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

پی ایف وی اے کے سربراہ اعلیٰ وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں برس 7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار ہوئی ہے۔ 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس آلو روس کو درآمد کرکے بدلے میں گندم منگوائی جا سکتی ہے۔

وحید احمد نے کہا کہ وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

روس کو آلو برآمد کرکے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

پاکستان سے روس کو آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.