امریکی صدر جو بائیڈن نے 2020 کے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق رپورٹس پر کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو مداخلت کا حساب دینا ہوگا۔
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ بہت جلد اس پر ردعمل دیکھیں گے۔
پیوٹن کو بہت بہتر طریقے سے جانتا ہوں۔ غیرملکی رہنماؤں سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کو قاتل سمجھتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.