بدھ11؍ رجب المرجب 1442ھ 24؍فروری 2021ء

راشد خان سچے قلندر ہیں: سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے راشد خان کی وطن واپسی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان سچے قلندر ہیں۔

ثمین رانا نے کہا کہ راشد خان کا پی ایس ایل میں کھیلنے اور محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے کرکٹر راشد خان نیشل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشد خان اچھے کھلاڑی اور بہت اچھے انسان بھی ہیں اور سچے قلندر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے نیک خواہشات راشد خان کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.