بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوہر ٹاؤن دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے پر ہوم ورک کر رہے ہیں، راجہ بشارت

وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے پر پنجاب حکومت اپنا ہوم ورک کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت بہت جلد جوہر ٹاؤن دھماکے کے اصل محرکات تک پہنچ جائے گی۔

راجہ بشارت نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں جس کے جہاں بھی تانے بانے ہوں گے ان کو ختم کریں گے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مین بجٹ پاس ہو چکا ہے، آج سپلیمنٹری بجٹ کو بھی با آسانی پاس کروالیں گے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کے بجٹ پر بہت کم کٹ موشن آئے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.