راجن پور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 484 ایکڑ سے زائد رقبے پر قبضہ ختم کرالیا ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور میں 484 ایکڑ سے زائد رقبے پر قبضہ ختم کرالیا ہے، جس کی مالیت 20 کروڑ سے زائد ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق جام پور کی حدود میں 150 ایکٹر اراضی و اگزار کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے، راجن پور کے علاقے داجل میں 5 ایکڑ سے زائد اراضی و اگزار کی مالیت 6 کروڑ سے زائد ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لال گڑھ کی حدود میں 142 ایکڑ زمین و اگزار کی مالیت2 کروڑ سے زائد ہے۔
اور فاضل پور کی حدود میں 116 ایکڑ اراضی و اگزار کی مالیت 6 کروڑ سے زائد ہے۔
Comments are closed.