بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

اس ایونٹ میں شامل ڈھائی سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں 36 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 1 لاکھ پاؤنڈز بیس پرائز کے ساتھ منہگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شاہد آفریدی کی بیس پرائز 80 ہزارپاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب ریاض کی بیس پرائز 60 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

حسن علی کی 48 ہزار، بلال آصف کی ڈرافٹ میں بیس پرائز 32 ہزار پاؤنڈز  مقرر ہیں۔

وقاص مقصود، حسین طلعت، عماد وسیم، فخر زمان 40 ہزار پاؤنڈز بیس پرائز لسٹ میں شامل ہیں۔

کامران اکمل، حیدرعلی، فہیم اشرف سمیت 20 کھلاڑی بغیر بیس پرائز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.