پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

دنیا: کورونا وائرس کے کیسز 10 کروڑ 70 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 70 لاکھ 37 ہزار 467 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 23 لاکھ 37 ہزار 368 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 56 لاکھ 39 ہزار 347 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 997 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 89 لاکھ 13 ہزار 804 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 405 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 629 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 97 لاکھ 11 ہزار 640 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 75 لاکھ 12 ہزار 584 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 195 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 47 ہزار 790 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 32 ہزار 248 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 95 لاکھ 50 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 77 ہزار 598 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 98 ہزار 216 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 798 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 59 ہزار 784 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 79 ہزار 423 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 33 لاکھ 41 ہزار 365 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 62 ہزار 295 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 89 ہزار 85 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 91 ہزار 580 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 26 لاکھ 44 ہزار 707 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 26 ہزار 900 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 39 ہزار 559 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 62 ہزار 597 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 96 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 406 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 634 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 720 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 8 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 441 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 509 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 82 لاکھ 56 ہزار 378 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 510 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 797 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 12 ہزار 943 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.