جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 24 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 91 لاکھ 54 ہزار 970 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 6 ہزار 561 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ 96 ہزار 708 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 12 لاکھ 1 ہزار 447 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 63 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 96 ہزار 964 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 95 لاکھ 47 ہزار 775 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 555 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 81 لاکھ 53 ہزار 126 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 55 ہزار 673 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 4 ہزار 940 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 38 ہزار 647 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 98 لاکھ 11 ہزار 255 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 80 ہزار 126 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 71 ہزار 883 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 908 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ 27 ہزار 106 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 81 ہزار 647 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 34 لاکھ 48 ہزار 617 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 64 ہزار 747 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 30 لاکھ 56 ہزار 35 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 93 ہزار 356 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 27 لاکھ 10 ہزار 819 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 377 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 25 لاکھ 79 ہزار 896 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 65 ہزار 415 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 36 ہزار 905 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 429 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 410 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 763 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 404 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 475 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 84 لاکھ 34 ہزار 98 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 25 ہزار 635 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 702 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 25 ہزار 87 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.