بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا طویل القامت گھوڑا مر کرگیا، اہلِ خانہ غمزدہ

دنیا کا طویل القامت گھوڑا مرگیا، جس کی موت پر اس کے مالک و اہلِ خانہ غمزدہ ہیں۔ 

امریکی ریاست وسکونسن کے ایک چھوٹے گاؤں پوئےنیٹ میں ایک خاندان نے گھوڑا پالا تھا۔ 

اس گھوڑے کا تعلق بیلجیئم سے تھا اور اہلِ خانہ نے اس کا نام "بگ جیک” رکھا تھا، جس کی وجہ اس کا طویل القامت ہونا ہے۔ 

اس گھوڑے کو موت سے قبل دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا ہونے کا عالمی اعزاز بھی حاصل رہا۔ 

گھوڑے کے مالک جیری گلبرٹ کا کہنا تھا کہ جیک میرے لیے ایک سپر اسٹار تھا، یہ اس لیے نہیں کیونکہ یہ ہمارا تھا، بلکہ یہ واقعی اعلیٰ جانور تھا، وہ بہت ہی ٹیلنٹڈ تھا۔ 

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا گھوڑا ریاست وسکونسن کے مختلف شوز میں بھی جاتا کرتا تھا جہاں وہ اکثر نگاہوں کا مرکز رہا۔ 

جیری کا کہنا تھا کہ اب ان کا گھوڑا ان میں نہیں ہے اور اس کی موت پر ان سمیت پورا گھر ہی افسردہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.