بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کے ساتھ 3 ملزمان کی مبینہ زیادتی

خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کو 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ طالبہ ملزمان کیخلاف وویمن پروٹیکشن سیل پہنچ گئی۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ 7 لاکھ روپے دے چکی ہوں، ملزمان مزید پیسے مانگ رہے ہیں، تحفظ فراہم کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

راشدہ بی بی کا کہنا ہے کہ متاثرہ بیٹی سمیت اس کے تین بچے ذہنی معذور ہیں ، وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کہ انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تصدیق کے بعد وویمن پروٹیکشن سیل میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.