بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا: خاصہ دار اور لیوی اہلکاروں کی پولیس میں شمولیت کا دوسرا مرحلہ مکمل

سابق خاصہ دار اور لیوی اہلکاروں کی پولیس میں شمولیت کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، دوسرا مرحلہ پاک فوج اور ایف سی کے تعاون سے مکمل ہوا۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوری سے 12 اپریل تک تربیت کے دوسرے مرحلے کا مختلف قبائلی اضلاع میں انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے مرحلے میں 3300 اہلکاروں کو خیبر پختونخوا پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت دینے والے اہلکار پاکستان آرمی، ایف سی اور کے پی پولیس سےتعلق رکھتے تھے، تربیت انسداد دہشتگردی پولیسینگ اور آئی ای ڈیز سے نمٹنے سے متعلق دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی، ایف سی اور پولس کے سینئر اہلکاروں نے اس تربیت کی نگرانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کورونا ایس اوپیز کے مطابق مخلتف قبائلی اضلاع میں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.