بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا حکومت کا تھانوں کے ماحول کو عوام دوست بنانے کیلئے اہم قدم

خیبر پختونخوا حکومت نے تھانوں کے ماحول کو عوام دوست بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھالیا،  تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

پولیس حکام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر پشاور کے 5 تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم کیے جائیں گے۔

پشاور(ارشد عزیز ملک ) خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس…

حکام نے بتایا کہ ان تھانوں میں حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن، فقیر آباد، چمکنی اور بڈھ بیر شامل ہیں۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں پشاور کے باقی 15 تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم ہوں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان مراکز کو صوبے کے دیگر اضلاع کے تھانوں تک توسیع دی جائے گی۔

پشاور( ارشدعزیز ملک) خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں…

انھوں نے بتایا کہ آسان انصاف مراکز منصوبے کے تحت تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے جائیں گے، جبکہ خواتین، خواجہ سراؤں اور بچوں کے لیے الگ ڈیسک قائم کی جائیں گی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آسان انصاف مراکز میں آن لائن ایف آئی آرز کے اندراج کی سہولت میسر ہوگی۔

اسی طرح تھانوں کے تفتیشی کمروں کی مکمل آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.