جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: آج کورونا کے 176 کیسز رپورٹ، 7 افراد کا انتقال

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے7 افراد کا انتقال ہوگیا۔ پشاور سے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1948 ہوگئی۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے176 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد68 ہزار180 ہوگئی ہے۔ اس دوران صوبے میں کورونا کے189 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 

صوبائی محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد63 ہزار 799 ہوگئی۔ جبکہ پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے76 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر  میں کورونا کیسز کی تعداد 27 ہزار 512 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ پشاور میں کورونا سے اب تک 1001 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.