بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خُدا کرے ہر دن بابر اعظم کا ہو: عماد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس پر اُن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

عماد وسیم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! آج آپ کا دن تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’خُدا کرے ہر دن آپ کا اور پاکستان کا دن ہو۔‘

عماد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر پوری قومی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر2017 سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم نے کہا ہے کہ اُن کا اگلا ہدف اپنی اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بیٹنگ فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.