بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خوشاب: پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں بچے کی پیدائش

پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

خوشاب کے پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں جہاں ووٹر ووٹ کاسٹ رہے تھے وہیں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوا ہے۔

خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

وہاں ایک کمرہ لیبر روم کے نام سے بھی مختص کیا گیا ہے جہاں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔

نومولود کے والد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پہلا بچہ ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.