بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خوشاب ضمنی الیکشن، 13 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 228 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 13 کو حساس اسٹیشنز قرار دیا گیا ہے۔

ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کے مطابق خوشاب میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ڈیوٹی کے لیے عملے کی ٹریننگ 19 سے 25 اپریل تک جاری رہے گی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔

ڈویژنل کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ اس حلقے سے کُل11 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر فرح مسعود نے یہ بھی بتایا کہ خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں پولنگ 5 مئی کو ہو گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رکنِ پنجاب اسمبلی وارث کلو کی وفات کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.