جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

حکومت کے سپورٹر بھی ان سے تنگ آگئے ہیں، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیز سے عام آدمی کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، حکومت کے سپورٹر بھی ان سے تنگ آگئے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جلسہ موجودہ نااہل کٹھ پتلی حکومت کے خلاف فیصلہ دے گا اور ہم بہت جلد نااہل حکومت سے جان چھڑائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں، جلسہ شروع نہیں ہوتا اور یہ لوگ ناکامی کی بات پہلے کرتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں اکیلے ہو گئے ہیں۔

 اُن کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں پر الزام لگاتے تھے جبکہ اب ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں آیا ان کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی۔

ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل سمیت ان کے بہت سے لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں، مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔

شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.