بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کے خلاف ہر ہتھیار استعمال کریں گے چاہے وہ لوٹا ہی کیوں نہ ہو، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف ہر ہتھیار استعمال کریں گے چاہے وہ لوٹا ہی کیوں نہ ہو، یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے بہادر لوگ ہیں۔

اسلام آباد میں مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورا ملک جشن منا رہا ہے، ہم نے مل کر اس کٹھ پتلی کو ہرایا، جبکہ عمران خان کے لفظوں کے چناؤ سے اب پتا چلتا ہے کہ یہ گھبرا چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ہے، عمران خان کو اب فارغ کرنے کا وقت ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر آپ نے ارکان پر الزام لگادیا تو اب ان کو نکالو ان پر ایف آئی آر کرو، عمران خان کو پتا ہے کہ ان کے ارکان نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.