بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کیJUIF کو ڈپٹی چیئرمین کی آفر

حکومت نے جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کر دی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بن جائیں۔

صادق سنجرانی کے ہمراہ پرویز خٹک نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جے یو آئی کے امیدوار عبدالغفور حیدری کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.