حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟ اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین خیبرپختونخوا سے لانے پر زور دیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مرزا آفریدی کے نام پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل جاوید، اعجاز چودھری، ولید اقبال بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا امیدوار ہوگا جو اتحادیوں سے بھی ووٹ لے سکے، جبکہ اتحادیوں کی مشاورت سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی ہوگی۔
Comments are closed.