جمعہ4؍شعبان المعظم 1442ھ 19؍مارچ2021ء

حکومت نے سینیٹ انتخابات کا مذاق بنادیا، رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات کا مذاق بنا دیا ہے، صدارتی آرڈیننس کا اجرا بدنیتی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، ایسے صدر کے خلاف تو ہم مواخذے کی قرارداد لاتے۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیمی بل میں سینیٹ کے پورے ایوان کی کمیٹی کی تجویز کو نہیں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس اس خوف سے پیش نہیں کیا کہ کہیں مسترد کرنے کی قرارداد نہ پیش کردی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.