بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حمزہ کابلاول کیلئےظہرانہ:کھانے میں کیا ہوگا؟

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ہے جس کا مینو سامنے آ گیا۔

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے…

ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے اورپنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حمزہ شہباز شریف کے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے مینو کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں مٹن بریانی، سجّی، بار بی کیو، دال گوشت، بھنڈی اور دیگر مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نون کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو ٹیلی فون کر کے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔

اس موقع پر حمزہ شہباز شہریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج ظہرانے کی دعوت دی تھی جو بلاول کی جانب سے قبول کر لی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.