بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کا ریلیز آرڈر جاری

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے ریلیز آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔

ریلیز آرڈر  انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی اور جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو نے جاری کیے، سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز دو مقدمات میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی تھی۔

ایک مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور ماتھیلو نےضمانت منظور کی تھی، حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں تین مقدمات درج ہیں۔

ایک مقدمہ میرپور ماتھیلو جروار تھانے میں درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.