بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلقہ NA 249، مریم اورنگزیب کے الیکشن کمیشن سے مطالبات

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حلقہ این اے 249  میں ہونے والے  ضمنی  انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں الیکشن کیمشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائےکہ یہ تھیلےسیلڈ ہوں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری این اے 249 کا الیکشن جیتنے پر کراچی کی قیادت کو شاباش اور مبارک باد دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردوبدل نہ ہو سکے۔

سعید غنی نے کہا کہ الزام آپ وہ لگائیں جس میں وزن ہو، الیکشن کا اعلان ہونے کےبعد پیپلزپارٹی نےبلدیہ کا کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑبڑ ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.