بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حامیوں کو گرفتار کرنے پر مودی کے بھائی کا لکھنو ایئرپورٹ پر دھرنہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی نے لکھنو ایئرپورٹ پر اس وقت دھرنہ دیدیا جب پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ان کے حامیوں کو گرفتار کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے بدھ کو  پرہلاد مودی کے حامیوں کو ایئرپورٹ کے ہائی سیکورٹی زون میں جمع ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ تاہم اب انھیں رہا کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پرہلاد مودی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے انکا استقبال کرنے کے لیے آنے والے ان کے حامیوں کو گرفتار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آج انھیں الہٰ آباد (پریاگراج) جانا تھا اور یہ پروگرام گزشتہ روز سے جاری تھا۔

انکے مطابق یہ اخلاقی طور پر غلط ہوتا کہ میں تو یہاں سے آزادانہ طور پر چلا جاؤں اور میرے حامی جیل میں ہوں، اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ یہاں بھوک ہڑتال کروں، میں نے کھانا پینا ترک کردیا ہے، اور میں یہاں تا دم مرگ نہیں اٹھوں گا۔ تاہم بعدازاں حکام نے انکے حامیوں کو رہا کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.