بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حامد رضا کی سربراہی وفد کی حافظ سعد رضوی سے ملاقات مکمل

چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں 9 رکنی وفد نے تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں پر محیط اس ملاقات کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ نے میڈیا کی وساطت سے حافظ سعد رضوی کا پیغام اُن کے کارکنوں کے نام جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ دوران ملاقات سعد رضوی نے کارکنان ٹی ایل پی سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، بات چیت کا اگلا دور بھی جلد شروع ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ مذاکرات میں جو کچھ بھی طے ہوگا حکومت اس پر عمل کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.