منگل24؍رجب المرجب 1442ھ 9؍مارچ 2021ء

جیف بیزوس کی 16 کھرب روپے کی ریکارڈ خیرات

دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس  سال 2020 میں 16 کھرب روپے عطیہ کر کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خیرات دینے والی شخصیات میں شامل ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف بیزوس نے گزشتہ برس 10 ارب امریکی ڈالر عطیہ کیے اور اس طرح اپنی دولت میں سے سب سے زیادہ رقم خیرات کرنے والی شخصیات میں شامل ہوگئے۔

جیف بیزوس کی عطیہ کردہ رقم پاکستانی روپے میں 16 کھرب روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیت جیف بیزوس نے یہ رقم اپنی ’بیزوس ارتھ فنڈ‘ کو عطیہ کی۔

بیزوس ارتھ فنڈ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے این جی اوز کے ساتھ مل کر اقدامات کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.