بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جھوٹے شیر دھاندلی کی آڑ میں شکست چھپانا بند کریں، چوہدری منظور

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کردیں۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ کراچی کے عوام نےکن وجوہات کی بنیاد پر ن لیگ کو مسترد کیا، شہباز شریف کو سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ این اے 249 پر شکست تسلیم کرکے اچھی اسپرٹ کا مظاہرہ کرے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو شکست کی وجہ بننے والے اپنی پارٹی کے عناصر کو شوکاز جاری کرنا چاہیے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ن لیگ کے وہ 20 ہزار اضافی ووٹ کہاں گئے؟ جو 2018 میں شہباز شریف نے حاصل کئے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.