بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، شاہدخاقان عباسی

رہنما مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی کا پی ڈی ایم سے راستہ الگ کرنے والوں کیلئے کہنا ہے کہ جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں، ان کا اپنا راستہ ہے اور پی ڈی ایم کا اپنا راستہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے پیش ہو رہا ہوں،کچھ ثابت نہیں ہوا، 600 ارب چینی میں سے عوام کا پیسہ چوری ہوچکا، ہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کےخلاف1 لاکھ 41 ہزار ووٹ پڑا ہے، یہ تماشا ایسے ہی لگا رہے گا ، نیب سمیت کسی کو ملک میں کرپشن نظر نہیں آتی ، چینی اسیکنڈل سے چھ سو ارب روپے چوری ہوئے ، براڈ شیٹ کمیشن نے کسی کو نامزد نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نےسینیٹ اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن کیلئے پی ڈی ایم کا اعتماد توڑا

شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا کہ کیا آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے؟ منہگائی بڑھ گئی، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا ،بلاول کے معافی کے مطالبہ کو اسی نظر سے دیکھتا ہوں ، جو جماعت اتحادی کا اعتماد کھو بیٹھے پھر شمولیت کا کوئی امکان نہیں۔

رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے ، فیصلے سیلیکٹو ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.