بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جو بائیڈن جون میں برسلز کا دورہ کریں گے

امریکا کے صدر جو بائیڈن جون میں یورپین دارالحکومت برسلز کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف سربراہی کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر جو بائیڈن 14 جون کو نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والی نیٹو کی سربراہی سمٹ میں شریک ہونگے، جبکہ اس سے اگلے روز وہ یورپ اور امریکہ کے درمیان ہونے والی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اس سمٹ میں یورپ کی نمائندگی یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کریں گی۔

برسلز آنے سے قبل امریکی صدر برطانیہ میں منعقد ہونے والی G7 سمٹ میں بھی شریک ہونگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.