بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست دیں گے، محمد رضوان

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے ہیرو محمد رضوان نے نئے عزائم باندھ لیے۔

انہوں نےکہا کہ ایک روزہ سیریز کی طرح جنوبی افریقا کو ٹی 20 سیریز میں بھی شکست سے دوچار کریں گے۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ سیریز کا جیت سے آغاز کرنا اہم ہوتا ہے، کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے۔

قومی وکٹ کیپر بیٹسمین جو 3 ایک روزہ میچوں میں خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے لیکن آج کے میچ میں انہوں نے ساری کسر پوری کردی۔

محمد رضوان نے آج کے میچ میں 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

انہوں نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، رضوان نے ایک طرف سے وکٹ نہ گرنے دی جبکہ دوسرے طرف سے وکٹ گرنے کا سلسلہ جو بابر اعظم سے شروع ہوا تھا وہ فہیم اشرف تک جاری رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.