پاکستان کے شاہینوں کی جانب سے مہمان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کو 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے جنوبی افریقا کو 95 رنز سے ہرا کر دونوں ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے بعد بھی پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کے لیے بہترین بالنگ کے ذریعے مشکلات کھڑی کر دیں جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا کی تواتر کے ساتھ وکٹیں گرتی رہیں۔
مہمان ٹیم کو دونوں ٹیسٹ میچز میں کلین سوئپ کرنے پر پاکستان ٹوئٹر اس وقت مبارکبادوں تانتا بندھا ہوا ہے، کرکٹ شائقین سمیت سابق، موجودہ اور وویمن کرکٹرز شاہینوں کو اس جیت پر خوب سراہ رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پاکستان کے نامور اور لیجنڈری کھلاڑیوں نے بذریعہ ٹوئٹ پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی جن میں محمد حفیظ، ثناء میر، عماد وسیم، اظہر محمود اور سہیل تنویر کا نام سر فہر ست ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملڈر رہے، انہوں نے 20 رن اسکور کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
Comments are closed.