اتوار13؍شعبان المعظم 1442ھ 28؍مارچ2021ء

جنوبی افریقا کا ٹی 20 اسکواڈ بدھ کو لاہور پہنچے گا

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ٹیم جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بدھ کو لاہور پہنچیں گے، تین میچز کی سیریز 11 فروری سے شروع ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل جنوبی افریقا کے کھلاڑی بدھ کو کمرشل فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے، پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب کھلاڑی بھی 3 فروری کو رپورٹ کریں گے۔

ان کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی اور کھلاڑی 5 فروری سے ٹریننگ شروع کریں گے۔

پاکستان کے کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں 11, 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.