ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

جلد بازی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ٹرین کی آمد سے بے خبر نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا جبکہ اس کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کررہا ہے تاہم جیسے ہی ٹرین قریب پہنچتے ہی تو نوجوان موٹر سائیکل چھوڑ کر دوڑ ہٹ جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین موٹر سائیکل کو اڑاتے ہوئے تیزی سے گزر گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.