جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جعلی طریقے سے پائلٹس امتحان پاس کرنے کا کیس، 4 ملزمان کی ضمانت

اسپیشل کورٹ سینٹرل کراچی نے جعلی طریقے سے پائلٹس کو امتحان میں پاس کرنے کے کیس میں 4 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

چاروں ملزمان کا تعلق سول ایوی ایشن کی لائسنسنگ برانچ سے ہے، ملزمان میں عبد الرئیس، آصف الحق، فیصل منظور انصاری اور خالد محمود شامل ہیں۔

عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان پر فراڈ، دھوکہ دہی سمیت دیگر الزامات عائد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.