بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جس چیئرمین کوچیلنج کیا،اسی کے پاس عرضی لے گئے، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کوعدالت میں چیلنج کیا، اسی کے پاس عرضی لے کر پہنچ گئے، کچھ مناسب نہیں لگا ۔

جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلہ لیا گیا، اس سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کے لئے قائد حزب اختلاف کاعہدہ اتنا ہی ناگریز تھا تو وہ اپنی مجبوری نواز شریف سے بیان کرتے، وہ یہ عہدہ خوشی سے پیپلزپارٹی کو دے دیتے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی درخواست آج جمع کرادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.