منگل یکم شعبان المعظم 1442ھ 16؍مارچ 2021ء

جب تک کامیابی کا 100فیصد یقین نہ ہو، ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جب تک کامیابی کا 100فیصدیقین نہ ہو، ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ  بلاول نے حساب لگایا ہے تو پی ڈی ایم اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔ دوسری جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.