بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان نے کورونا ٹیسٹ کرنے والے روبوٹ تیار کرلیے

جاپانی کمپنی کا واسا نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ میں نتیجہ بھی بتاسکتا ہے۔

روبوٹ مصنوعی بازو کے ذریعے مریض کی ناک اور حلق سے نمونے لے سکتا ہے اور صرف 80 منٹ کے اندر نتیجہ بھی دیدے گا۔

یہ سسٹم 16 گھنٹوں میں 2 ہزار نمونوں کی پراسیسنگ کر سکتا ہے۔ یہ سسٹم دو حصوں پر مشتمل ہے، ایک مصنوعی بازو ہے جو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیتا ہے اور دوسری لیب ٹیکنیک مشین ہے جس میں ٹیسٹ انجام دیا جائے گا۔

ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ٹرکوں پر لاد کر کھیل کے میدانوں، تھیم پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں جہاں کم وقت میں بڑی تعداد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.