بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید لطیف کیخلاف خود مقدمہ درج کراؤں گا، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیا، ان کے خلاف خود مقدمہ درج کرواؤں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی پیسے کے زور پر سینیٹر بنے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کو اب پارلیمانی روایات کا احترام کرنا چاہیے، اپوزیشن وزیراعظم کے مینڈیٹ کا احترام کرے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اقتدار کے لئے یہ کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، نواز شریف ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ میاں جاوید لطیف نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی، میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنےوالی نون لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے ، اسی طرح نون لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے ۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام نے پاکستان کے لیے جان اور مال کی قربانی دی، دو دن گزر گئے الیکشن کمیشن نے جاوید لطیف کیخلاف کوئی نوٹس نہیں لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.