بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاتی امراء اراضی، حکمِ امتناعی میں توسیع

لاہور کی عدالت نے جاتی امراء کی زمین کے انتقال کو منسوخ کرنے کے کیس میں حکمِ امتناعی میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جاتی امراء کا اصل نام موضع مانک ہے۔

سول جج فہیم الحسن شاہ نے یوسف عباس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت یوسف عباس کے وکیل کامران بشیر مغل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاجبکہ کیس کے حکمِ امتناعی میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.