ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو میں اپنے مداحوں کو اپنے پسندیدہ ناشتے سے متعلق بتایا ہے، یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اُنہیں اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ’اُن کا مزیدار ناشتہ اُن کا بیٹا اذہان ملک ہے،‘ جبکہ ثانیہ مرزا اس ویڈیو میں ڈرامائی انداز میں ایسے ظاہر کر رہی ہیں کہ وہ اذہان ملک کا گال کھا رہی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی جانب سے اس اسٹوری پر بیٹے اِذہان ملک کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انسٹا گرام پر 7 ملین فالوورز رکھنے والی ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور آئے دن بیٹے اذہان ملک اور شوہر شعیب ملک کے ہمراہ نئی نئی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Comments are closed.