بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیونس : 600 سے زائد بچے کورونا وائرس کا شکار

تیونس میں کورونا وائرس سے 600 سے زائد بچے متاثر ہوگئے، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگر بچے کسی مرض میں مبتلا ہوں تب ہی وہ کورونا وائرس کا شکار ہوتے ہیں۔

تیونس کی وزارت صحت کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے 600 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

تیونس کی سوسائٹی برائے صحت اطفال کے سربراہ ڈاکٹر محمد الدوعاجی کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار کورونا وائرس کے ہیں جبکہ اسی طرح کے ایک وائرس سے گزشتہ 15 برس کے دوران 6 ہزار بچے وائرس کا شکار ہوئے اور 8 بچوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ڈاکٹر محمد الدوعاجی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس شیر خوار اور بچوں کی موت کا باعث صرف اس صورت میں بنتا ہے جب وہ سینے کے امراض میں مبتلا ہوں یا ان کے دل میں کوئی پیدائشی خرابی ہو یا کسی لاعلاج مرض میں مبتلا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.