ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

تیل قیمتوں میں اضافہ، منی ٹرک ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منی ٹرک ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

منی ٹرک ایسوسی ایشن آج صبح 8 بجے سے لاہور بابو صابو چوک پر دھرنا دے گی۔

تنظیم کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ کردیا گیا، ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.