بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھپڑ مارو گے ہم دس تھپڑ ماریں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو  اس حملے کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی کرائے کے غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی، دو تھپڑ مارو گے ہم دس تھپڑ ماریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں کے پلے کارڈز پر گالیاں لکھی ہوئی تھیں، کل پی ٹی آئی والوں نے پارلیمنٹ لاجز کو بنکر بنایا ہوا تھا ایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے۔

پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن لڑنے کے خواہش مندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کل شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگز یب، مصدق ملک سمیت دیگر رہنماؤں سے طوفانِ بدتمیزی کی مذمت کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ زبردستی ووٹ لینے کا مطلب ہے عمران خان تم کو علم ہوگیا تمہارا وقت آگیا ہے، وہ خود کو طفل تسلی بھی نہیں دے سکتا کیونکہ پتا ہے اعتماد کا ووٹ کیسے لیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں خالی ہونے والی سیٹ کے ضمنی الیکشن پر بھی بات ہوئی ہے، ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.