بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا پھر بند کردیے جائیں؟ فیصلہ آج

ملک میں تعلیمی ادارے کھلے رکھیں یا پھر بند کردیے جائیں؟ فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

اسلام آباد میں منعقد اجلاس میں وفاقی اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہہ چکے ہیں کہ وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ اسکول بند نہ کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے اسکولوں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز بھی کورونا کی شرح دس فی صد تھی۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی شرح 9.5 فیصد ہے، بچوں کی زندگی بہت اہم ہے، جہاں کورونا شرح کم ہوگی وہاں اسکول کھولیں گے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی رائے دی کہ امتحان میں تاخیر تو ہوسکتی ہےلیکن امتحانات ضرور ہوں گے، جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیس کم ہیں انہیں کھلا رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.