بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین گروپ کی وزیراعظم یا نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم  عمران خان یا ان کی نامزد کمیٹی سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین میں رابطہ کا طریقہ کار طے کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعظم ملاقات کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی ملاقات کا  اسی ہفتے کا امکان ہے۔

جہانگیر ترین کے گھر بدھ کے روز طے شدہ افطار ڈنر بھی  ملتوی کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.